خاتون جاں بحق

مردان میں چھت گرنے سے خاتون جاں بحق

ویب ڈیسک: مردان میں کمرے کی چھت گرنے کے نتیجے میں خاتون جاں بحق ہو گئی۔
حادثہ نستہ روڈ منجوروں سٹاپ کے قریب پیش آیا جہاں بارش کے باعث بوسیدہ چھت اچانک گر گئی جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر 25سالہ خاتون زوجہ شاد علی جاں بحق ہو گئی ۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کی ٹیم نے خاتون کو ملبے سے نکال کر ایم ایم سی منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کردی ۔

مزید پڑھیں:  پشاور، سانحہ 9 مئی کے حوالے سے ریڈیو پاکستان میں تقریب کا انعقاد