لاہور، مخصوص نشستیں نہ ملنے کا اقدام سنی اتحاد کونسل نے چیلنج کر لیا

ویب ڈیسک: سنی اتحاد کونسل نے پنجاب میں مخصوص نشستیں نہ ملنے کا معاملہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔
چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے ایڈووکیٹ اشتیاق اے خان کی وساطت سے درخواست دائر کی جس میں الیکشن کمیشن کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق درخواست گزار کا کہنا ہے کہ نشستوں کے تناسب سے اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں ملنی چاہئیں۔
درخواست کے متن میں مزید وضاحت کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کا عمل آئین میں ترمیم کے مترادف اور اس کا فیصلہ اپنے اختیارات سے تجاوز ہے، عدالت الیکشن ایکٹ کا سیکشن 104، رول 94 خلاف آئین قرار دے۔

مزید پڑھیں:  سورج آگ برسانے لگا، ہیٹ ویو آنے کی وارننگ جاری