پروفیشنل ٹیکس

خیبر پختونخوا کے تاجروں نے پروفیشنل ٹیکس کے نوٹسز مسترد کردیئے

ویب ڈیسک: تنظیم تاجران خیبر پختونخوا مختلف بازاروں کے تاجروں کو محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے پروفیشنل ٹیکس کے جاری کئے جانے والے نوٹسز مسترد کردیئے ۔
اس سلسلے میں تنظیم تاجران خیبر پختونخوا کے صدر ملک مہر الہٰی، جنرل سیکرٹری شکیل احمد صراف، سیکرٹری اطلاعات شہزاد احمد صدیقی دیگر اراکین نے کہا ہے کہ تاجروں کومحکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے پروفیشنل ٹیکس کے نوٹسز کو مسترد کرتے ہیں یہ پروفیشنل ٹیکس ان پر لاگو ہوتا ہے جو کہ سروسز مہیا کرتے ہیں یہ ٹیکس دوکانداروں پر عائد ہی نہیں ہوتا۔
محکمے کے اعلی حکام اس بات کا نوٹس لیں اور اس جاری نوٹسز کے زریعے تاجروں کو حراساں کرنا بند کریں۔
تاجر پہلے اس مہنگائی اور کاروبار نے ہونے کی وجہ سے معاشی بدحالی کا شکار ہیں، آئے روز قیمتوں میں اضافے سے کاروبار تباہی کی طرف جا رہا ہے۔
انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے اپیل کی ہے کہ صوبے کی معاشی ترقی کیلئے تاجروں کو اعتماد میں لے کر پالیسی مرتب کی جائے ۔

مزید پڑھیں:  اشاروں پر چلنے والوں سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا