سینیٹ ضمنی انتخابات، پی ٹی آئی پنجاب کے امیدواروں کا اعلان

ویب ڈیسک: سینیٹ کے ضمنی انتخابات کیلئے پنجاب سے پی ٹی آئی کے امیدواروں کا اعلان کر دیا گیا۔
پارٹی قیادت کی مشاورت کے بعد سینئر رہنما پی ٹی آئِی میاں اسلم اقبال نے امیدواروں کا اعلان کیا۔
ذرائع کے مطابق سینئر قانون دان حامد خان اور پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کو پنجاب کی جنرل نشستوں پر ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ کرنل (ر) اعجاز منہاس کورنگ امیدوار ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق سابق مشیر برائے احتساب بریگیڈیئر (ر) مصدق کو ٹیکنوکریٹ جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو خواتین کی نشست پر سینیٹ کے ضمنی انتخابات کیلئے نامزد کیا جائیگا۔
یاد رہے کہ سینیٹ کے ضمنی انتخابات کیلئے پی ٹی آئی پنجاب کے امیدواروں کا اعلان کر دیا گیا ہے.

مزید پڑھیں:  دیر بالا، ڈاٹسن کھائی میں جا گری، ایک بھائی جاں بحق دوسرا زخمی