نیتن یاہو نے رفاح میں بڑے زمینی آپریشن کی منظوری دے دی

ویب ڈیسک: غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے تمام تر تجاویز مسترد جبکہ جنگ نئے موڑ میں داخل ہو گئی ہے۔ اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ کےبعد اب رفاح میں بڑے زمینی آپریشن کی منظوری دیدی۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے بڑے زمین آپریشن کیلئے رفاح شہر میں فوج بھیجنے کی منظوری بھی دیدی ہے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ، جرمنی اور ہالینڈ نے اسرائیل کو رفاح میں‌زمینی آپریشن کی منظوری کے خلاف خبردار کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  سعودی عرب :رواں سال حاجیوں کیلئے اہم شرط عائد