فلسطینی صحافی معتز عزیزہ کا فیس بک اکاؤنٹ معطل

ویب ڈیسک: غزہ کی صورتحال سے لوگوں کو آگاہ کرنے والے فوٹوگرافر جرنلسٹ معتز عزیزہ کا فیس بک اکاونٹ معطل کر دیا گیا۔
معتر عزیزہ نے اپنی ویڈیوز اور تصاویر سے غزہ کی درست صورتحال سے دنیا کو آگاہ کیا اور نہ صرف یہ بلکہ انہوں نے فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے اسرائیلی مظالم کے خلاف بھرپور آواز بھی اٹھائی۔
فلسطینی صحافی معتز عزیزہ نے فیس بک اکاونٹ معطل کئے جانے کے حوالے سے مداحوں کو اپنی انسٹاگرام سٹوری اور فیڈ پر آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات میں مزید کمی کا عندیہ دیدیا

سوشل میڈیا پر انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کا فیس بک اکاؤنٹ مارک زکربرگ کی کمپنی میٹا نے معطل کر دیا ہے۔
معتز عزیزہ نے میٹا کی جانب سے موصول نوٹیفکیشن کے بارے میں بتایا کہ 15 مارچ کو ان کا فیس بک اکاؤنٹ معطل کردیا گیا ہے۔ ساتھ ہی انہیں 180 دنوں میں اپیل کرنے کا بھی حق دیا گیا ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اگر ان 180 دنوں میں اپیل نہ کی گئی تو ان کا اکاؤنٹ مستقل طور پر ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔
میٹا کے اس عمل پر معتر عزیزہ کے مداح بھی حیران ہیں۔
ذرائع کے مطابق معتز عزیزہ نے اسرائیلی حملوں کے بعد غزہ کی صورتحال، تباہ کاری، زخمی بچوں، خواتین، انسانی بحرانوں اور شہر کی اصل کہانی ویڈیو اور تصاویر کے ذریعے دنیا تک پہنچائی تھی۔
معتر کو ان کی انہی کاوشوں کی بدولت غزہ کا ہیرو بھی کہا جانے لگا تھا تاہم غزہ میں بڑھتی کشیدگی اور حفاظتی خدشات کی وجہ سےوہ انخلاء پر مجبور ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں:  تنگی چیئرمین شپ انتخابات، قومی وطن پارٹی نے نتائج مسترد کر دیئے