سینیٹ الیکشن

سینیٹ الیکشن: بلوچستان کے امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری

ویب ڈیسک: سینیٹ الیکشن کے لئے بلوچستان کے امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کردی گئی ہے ۔
ترجمان صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان میں سینیٹ کی 11نشستوں کے لئے38امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے
صوبے سے سینیٹ کی 7 جنرل، 2 ٹیکنوکریٹ اور 2 خواتین کی نشستوں پر الیکشن ہوں گے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ بلوچستان میں سینیٹ کی 7 جنرل نشستوں کے لئے 17 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے، ٹیکنوکریٹ کی 2 نشستوں کے لئے 13 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے۔
صوبائی الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق خواتین کی 2 نشستوں کے لئے 8 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے۔

مزید پڑھیں:  نوازشریف کی چوتھی حکومت میں ترقی کا سفر شروع ہوا ہے،مریم نواز