نوجوان دم توڑ گئے

تخت بھائی: موٹر سائیکل حادثے میں زخمی 2نوجوان دم توڑ گئے

ویب ڈیسک: تخت بھائی میں موٹرسائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں زخمی ہونے والے دو نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گئے جبکہ دو نوجوجوان شدید زخمی حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔
واقعات کے مطابق ذیشان خان ولد محمد بلال اور اس کا ساتھی گزشتہ اپنی موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ مخالف سمت سے آنے والی دو تیز رفتارموٹر سائیکل جس پر محمد سعد اور عزیر سوار تھے ٹکرا گئی ۔
تصادم کے نتیجے میں میں چاروں نوجوان شدید زخمی ہوگئے تھے جنہیں فوری طور پر ریسکیو1122 کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
ذیشان اور سعد نے زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ دیا جبکہ عزیر ولد پرویز اور دوسرا ساتھی ماتا خان ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت کا اسمبلی اجلاس بلائے بغیر بجٹ منظوری پر غور