کوہاٹ میں مہنگائی، سستا بازار میں بھی عوام کو ریلیف نہ مل سکا

ویب ڈیسک: ضلع کوہاٹ میں ماہ رمضان کے دوران مہنگائی عروج پر پہنچ گئی۔ ضلعی انتظامیہ گرانفروشوں کو قابو کرنے میں یکسر ناکام رہی۔
ذرائع کے مطابق ضلع کوہاٹ کے سستا بازار میں بھی عوام کو ریلیف نہ مل سکا۔ پھل اور سبزیاں خریدنا عوام کے بس سے باہر ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں قصائی بھی سرکاری نرخ نامہ بالائے طاق رکھ کر من مانے ریٹس پر گوشت فروخت کرنے لگے ہیں۔
اس موقع پر عوام کا کہنا ہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹی اور انتظامیہ کی کارکردگی صرف سوشل میڈیا تک محدود ہے جبکہ سستا بازار میں بھی کوئی ریلیف نہ مل سکا۔
عوام نے الزام لگایا کہ گرانفروشوں کو انتظامیہ کی سر پرستی حاصل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی مرضی کے بغیر سرکاری نرخ نامہ سے روگردانی ممکن ہی نہیں۔

مزید پڑھیں:  مردان، بونیر روڈ گملہ گٹ کے قریب لاوارث تشدد زدہ لاش برآمد