بنوں، سرور فتح خیل میں دہشتگرد زخمی حالت میں گرفتار

ویب ڈیسک: ضلع بنوں کے علاقے سرور فتح خیل میں دہشتگرد گھر میں گھس گئے۔ اس پر پولیس نے گھر کا محاصر کر لیا اور اس علاقے میں لوگوں کی آمدورفت معطل کر دی۔
ذرائع کے مطابق انسداد دہشتگردی پولیس نے آپریشن کیا۔ اس دوران اہالیان علاقہ نے دہشتگرد زخمی حالت میں گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگرد ٹارگٹ کلر اور کالعدم تنظیم سے تعلق رکھتا ہے جبکہ دہشتگرد کافی عرصہ افغانستان میں بھی روپوش رہا۔
یاد رہے کہ پولیس آپریشن کے دوران دہشتگرد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے.

مزید پڑھیں:  کرک، خوشحال خان خٹک یونیورسٹی ماسٹرز امتحانات کا شیڈول جاری