2افراد جاں بحق

ٹانک میں فریقین کے درمیان فائرنگ سے 2افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: ٹانک میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق ہو گئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ تھانہ ملازئی کی حدود میں واقع گائوں میں پیش آیا جہاں ایک فریق نے دوسرے فریق کو مسجد نہ آنے کا کہا جس پر فائرنگ کی گئی ۔
مقتولین میں ایک کا تعلق بیٹنی قوم جبکہ دوسرے کا تعلق مروت قوم سے بتایا جارہا ہے ۔
ریسکیو1122 دونوں لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا ۔
پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔

مزید پڑھیں:  لنڈی کوتل :گرینڈ جرگہ نے فاٹا انضمام کو مسترد کردیا