پشاور، خیبر بازار میں فائرنگ، 2 رکشہ ڈرائیور زخمی، ہسپتال منتقل

ویب ڈیسک: خیبر بازار میں ملزم شیر محمد نے فائرنگ کر کے رکشہ ڈرائیور یوسف ولد یعقوب کو زخمی کردیا جبکہ اس کے ساتھ کھڑا دوسرا رکشہ ڈرائیور بھی فائرنگ کی زد میں آ گیا۔
ذرائع کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کی خاطر ہسپتال منتقل کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے پولیس نے خالی خول و دیگر شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔
خیبر بازار میں فائرنگ واقعہ کی ابتدائی معلومات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دو بھائیوں کے درمیان جائیداد تنازعہ بتایا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  گندم سکینڈل : انکوائری رپورٹ آج وزیراعظم کوپیش کی جائے گی