اینٹی ملیریل ادویات کی قیمتوں میں اضافے اور مصنوعی بحران کا خدشہ

ویب ڈیسک: پشاور اور خیبر پختونخوا کے دوسرے گرم مرطوب شہروں میں رواں سیزن کے دوران اینٹی ملیریل ادویات کا استعمال بڑھنے کے امکان پر اس کی قیمتوں میں اضافے کی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق بعض اضلاع میں اینٹی ملیریل ادویات کی عدم موجودگی کی شکایات کے ساتھ ساتھ اس کی بلیک مارکیٹنگ بھی شروع ہوگئی ہے جس پر محکمہ صحت حکام کی جانب سے کسی قسم کا ایکشن نہیں لیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق رواں برس کے دوران ڈینگی اور ملیریا کے شدید آﺅٹ بریک کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جس کی وجہ سے ابھی سے ہی پشاور اور صوبہ کے دوسرے اضلاع میں میڈیسن مارکیٹوں میں ڈینگی اور ملیریا کی ادویات کی قیمتوں میںکئی سو گنا اضافہ کیلئے قلت پیدا کردی گئی ہے۔
گزشتہ برس بھی محکمہ صحت نے اینٹی ملیریل سپلائی کرنیوالی کمپنیوں کو ہول سیل میں دوائیاں فروخت بند کرنے کی درخواست کی تھی۔
رواں برس یہ درخواست دوبارہ ارسال کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے کیونکہ گرمی کا موسم شروع ہوتے ہی ڈینگی اور ملیریا کا آﺅٹ بریک ہوا ہے اور آئندہ مہینے سے ڈینگی اور ملیریا کا سیزن باقاعدہ طور پر شروع ہونے کا امکان ہے۔ اسی وجہ سے اینٹی ملیریل ادویات کا استعمال بڑھنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  نیب کی علی امین گنڈاپور کو کلین چٹ، رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع