افغانستان میں منشیات کیخلاف کارروائیاں مزید تیز ، سینکڑوں فیکٹریاں تباہ

ویب ڈیسک: افغانستان میں نئی حکومت کے برسراقتدار آتے ہی منشیات کی 1250 فیکٹریاں تباہ کر دی گئِی ہیں۔
اس حوالے سے افغانستان میں انسداد منشیات کے سربراہ حسیب اللہ احمدی نے بتایا کہ ملک کے مختلف صوبوں میں تقریباً 1250 الکوحل اور منشیات کی پروسیسنگ فیکٹریاں تباہ کر دی گئیں۔
اس کے علاوہ افغانستان میں منشیات کی کاشت، سمگلنگ اور تجارت کے خلاف بھی سنجیدہ اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  رفاح اسرائیلی فوج کیلئے پکنک پوائنٹ ثابت نہیں ہو گا، حماس