پشاور، شمالی وزیرستان کے متاثرین ضرب عضب کیلئے 35 کروڑ روپے کے فنڈز جاری

ویب ڈیسک: شمالی وزیرستان کے متاثرین ضرب عضب کیلئے پی ڈی اے خیبر پختونخوا کی جانب سے 35 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیئَے گئے۔
اس حوالے سے ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مذکورہ فنڈز سم مسیجنگ کے ذریعے 17 ہزار سے زائد رجسٹرڈ خاندانوں میں تقسیم کی جائے گی۔
قیصر خان کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ اس فنڈز میں سے ہر خاندان کو 20 ہزار روپے نقد مالی امداد اور راشن الاؤنس کے طور پر دیئے جا رہے ہیں۔
ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے ثوبیہ حسام طورو کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ یہ فنڈز شمالی وزیرستان کے ان خاندانوں میں تقسیم کیا جا رہا ہے کہ جن کی ابھی تک اپنے علاقوں میں واپسی نہیں ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ عید سے پہلے متاثرین کو اس قسم کی ایک اور قسط مل جائے گی۔
ڈائریکٹر پی ڈٰ ایم اے کا متاثرین کیلئَے فنڈ کے حوالے سے مزید کہنا ہے کہ متاثرین ضرب عضب کی مالی مشکلات کم کرنے کیلئے ہر ممکن کو شش کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کاایک بار پھر 9مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ