چھٹیوں کا اعلان

سعودی عرب میں عید الفطر کیلئے 6چھٹیوں کا اعلان

ویب ڈیسک: سعودی عرب میں عید الفطر کے لئے 6چھٹیوں کا اعلان کردیاگیا ۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے سرکاری اور نجی شعبے میں عید الفطر کی تعطیلات 8اپریل بروز پیر سے 11اپریل بروز جمعرات تک 4 روز کی ہوں گی لیکن جمعہ اور ہفتہ کی معمول کی چھٹیاں ہونے کی وجہ سے کل 6 دن کی چھٹی ہوگی۔
سعودی عرب میں 9 اپریل سے ہونے والی عید الفطر کی چھٹیوں کے بعد سرکاری اور نجی شعبے اتوار 14 اپریل کو کھلیں گے۔ اس طرح ملازمین کو عید کی خوشیوں میں دعوتوں، سیر و تفریح اور تقریبات کے لیے تقریبا ایک ہفتہ مل جائے گا۔
سعودی عرب میں رمضان کا آغاز 11 مارچ کو ہوا تھا اور سعودی علما کونسل کے رکن اور شاہی دربار کے مشیر شیخ عبداللہ بن سلیمان المنیع کے بقول اس سال رمضان کا مہینہ 30 دن کا ہونے کا امکان ہے چنانچہ عید 10اپریل بروز بدھ ہوگی۔

مزید پڑھیں:  درگئی: رکشہ اور موٹر سائیکل کے تصادم میں نوجوان جاں بحق