پشاور، 4 لاکھ 38 ہزار 547 خاندان رمضان پیکج سے مستفید

ویب ڈیسک: رمضان پیکج کے حوالے سے وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ اب تک 4 لاکھ 38 ہزار547 خاندان رمضان پیکج سے مستفید ہو چکے ہیں۔ ان خاندانوں میں 10 ، 10 ہزار روپے کے امدادی چیکس تقسیم کردیئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب تک 4 ارب 38 کروڑ 54 لاکھ روپے 70 ہزار کے مالیت کے چیک دس ہزار روپے کے حساب سے مستحق خاندانوں میں تقسیم کئے جاچکے ہیں۔
وزیر خوراک ک اکہنا ہے کہ صوبے کے مجموعی طورپر 7 لاکھ 77 ہزار 419 مستحق خاندانوں کو امدادی چیکس فراہم کئے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان نے سعودی عرب سے متعلق بیان پر سرزنش کی،شیر افضل