محکمہ جنگلات کی گاڑی

ٹھنڈیانی :محکمہ جنگلات کی گاڑی کو حادثہ :ایک فارسٹ گارڈ جاں بحق ،دو زخمی

ویب ڈیسک: ایبٹ آباد ٹھنڈیانی میں محکمہ جنگلات کی گاڑی کھائی میں گرنے سے فارسٹ گارڈ جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے ۔
ریسکیو 1122واقعہ ٹھنڈیانی کے علاقہ سیالکوٹ کے قریب پیش آیا جہاں محکمہ جنگلات بیرن گلی رینج کی گاڑی گہری کھائی میں جا گری ۔
حادثے کے نتیجے میں محکمہ جنگلات کا ایک فارسٹ گارڈ شہید جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے ،اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طورپر جائے حادثہ پر پہنچی۔
: ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبعی امداد دیتے ہوئے ایوب میڈیکل کمپلیکس اور ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔
جاں بحق ہونے والے کی شناخت ذیشان شاہ ساکن مانسہرہ کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں جواد شاہ فارسٹ گارڈ اور ایک مقامی شخص حمیداللہ شامل ہے ۔

مزید پڑھیں:  تنزانیہ میں طوفانی بارشیں،155افراد ہلاک