ماں جاں بحق

چارسدہ میں 9سالہ بچے کی فائرنگ سے ماں جاں بحق

ویب ڈیسک:چارسدہ کے تھانہ عمرزئی کی حدود ترنگزئی میں نو سالہ بچے کی فائرنگ سے ماں جاں بحق ہوگئی۔
پانچویں کلاس کے امتحان میں پاس ہونے کی خوشی میں بچے نے ہوائی فائرنگ کی اس دوران گولی والدہ کو لگی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی اور تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔
پولیس نے ایف آئی آر تاحال درج نہیں کی ہے، روز نامچہ رپورٹ درج کرکے دفعہ 337 کے تحت تفتیش شروع کی ہے تاکہ اصل حقائق تک پہنچا جا سکے اور اسکے بعد مقدمہ درج کیا جاسکے۔
بچہ تاحال اپنے گھر میں محفوظ ہے، پولیس نے بچے کی گرفتاری نہیں کی۔

مزید پڑھیں:  دیر بالا، اسوڑئی درہ میں گاڑی کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق