گورنر خیبرپختونخوا

گورنر خیبرپختونخوا کا سینیٹرز کے بلا مقابلہ انتخاب کا مطالبہ

ویب ڈیسک: گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی کی جانب سے صوبے میں سینیٹرز بلامقابلہ انتخاب کا مطالبہ سامنے آگیا ہے ۔
گورنر ہائوس میں رمضان پیکیج فراہم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی غلام علی نے کہا کہ سندھ ،پنجاب ،بلوچستان کی طرح خیبرپختونخوا میں بھی بلامقابلہ سینیٹرز منتخب ہونے چاہئیں، گورنر ہاس مفاہمتی سیاست کے لئے حاضر ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف نئی اسٹریٹجی پر وفاقی حکومت جامع پلان تیار کر رہی ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 2 اپریل کو شیڈول سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی جس کے مطابق 18 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں اور 30 نشستوں پر ووٹنگ ہوگی۔ ان میں پنجاب کی 7 جنرل نشستوں، بلوچستان کی 7 جنرل نشستوں،2 خواتین اور 2 ٹیکنوکریٹ اور علما کی نشستیں شامل ہیں۔
انتخابات میں خیبرپختونخواہ کی 7 جنرل، 2 خواتین اور 2 ٹیکنو کریٹ کی پر بھی مقابلہ ہوگا۔
تاہم الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کو مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان اسمبلی کے حلف سے مشروط کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:  بھارتی انتخابات، بی جے پی کے مضبوط گڑھ میں کانگریس کی پوزیشن مضبوط