لوئرکوہستان، قراقرم ہائی وے پر ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع لوئرکوہستان کی تحصیل پٹن ہوائی موڑ کے مقام پر ٹرک لسبیلہ جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق قراقرم ہائی وے پر گاڑی تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر ہزاروں فٹ گہری کھائی میں جا گری۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی نگرانی میں ایمبولینسس بمعہ ڈیزاسٹر ٹیمیں موقع پر روانہ ہوئِیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق پولیس اور مقامی لوگوں نے مشترکہ طور پر امدادی کارروائی کرتے ہوئے 2 جاں بخق افراد کی نعشیں نکالیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
قراقرم ہائی وے پر ہونے والے حادثہ میں‌دونوں جاں بخق افراد کی شناخت حمید اللہ ولد خان بہادراور سردار علی ولد خان بہادر کے ناموں سے ہوئی۔

مزید پڑھیں:  بنوں، لیکچرر سلیم خان پر حملے کیخلاف اساتذہ کا احتجاج، ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ