کوہاٹ، وکیل کو حبس بے جا میں رکھنے پر 5 پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج

ویب ڈیسک: ضلع کوہاٹ میں وکیل کو حبس بے جا میں رکھنے پر ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا جبکہ اس میں ملز ایریا پولیس چوکی کے اے ایس آئی اور محرر کا نام بھی شامل ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے ایف آئی آر اے 22 کی درخواست کے سیشن جج کے حکم پر درج کی جبکہ اس کے باوجود پولیس اپنے پیٹی بند ساتھیوں کو گرفتار کرنے سے گریزاں ہے۔
ایف آئِی آر کے متن میں یہ بھی درج ہے کہ مقامی پولیس نے گھریلو معاملات میں مداخلت کر کے چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کیا۔
متاثرہ وکیل کا کہنا ہے کہ اس ایف آئی آر سے مجھے انصاف نہیں مل سکتا۔ پولیس حکام نے تاحال اپنے ساتھیوں کی گرفتاری ملتوی کر رکھی ہے۔
یاد رہے کہ وکیل کو حبس بے جا میں رکھنے پر 5 پولیس اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کر دی گئی ہے.

مزید پڑھیں:  خضدار میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، سینئر صحافی سمیت 3 افراد شہید