ورلڈ بینک

ورلڈ بینک کی پاکستان کیلئے149اعشاریہ7ملین ڈالرز کی منظوری

ویب ڈیسک: عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کے دو منصوبوں ڈیجیٹل اکانومی اور سیلاب سے بچائوکے لیے 149.7ملین ڈالر کی فنانسنگ کی منظوری دے دی گئی ۔
ڈیجیٹل اکانومی اینہانسمنٹ پروجیکٹ کے لیے 78ملین ڈالرز مختص کیے گئے ہیں جن سے ٹیکنالوجی اور ڈیٹا پرمبنی فیصلہ سازی کے ذریعے مالیاتی نظام کو بہتر بنایا جائے گا۔
پراجیکٹ کے ذریعے سرکاری اداروں کی ڈیجٹیلائزیشن کے نتیجے میں اقتصادی کارکردگی میں بہتری، ہم آہنگی اور شفافیت کو فروغ ملے گا۔
سندھ میں بیراجوں کی بہتری کے منصوبے کے لیے 71.7ملین ڈالر مختص کیے گئے ہیں جن سے سیلاب سے بچا یقینی بنایا جائیگا۔
منصوبے سے نہری نظام کی لچک میں اضافہ ہوگااور شدید سیلاب اور خشک سالی کے واقعات کے منفی اثرات میں کمی آئے گی۔
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل(SIFC)ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے ٹیکنالوجی پر مبنی مالیاتی حل تلاش کرنے اور ماحولیاتی آلودگی سے پیدا ہونے والی آفات کے خلاف خود کو مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہے۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ کا فیصلہ :سیاسی جماعتوں کو ملنے والی مخصوص نشستیں خطرے میں