پشاور، شوال کا چاند دیکھنے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع ہو گیا

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع ہو گیا۔ اجلاس میں کمیٹی کے ارکان اور محکمہ موسمیات کے نمائندے شامل ہونگے۔
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شوال کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ شوال کا چاند دیکھنے کیلئے ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف رہے گا۔
ذرائع کے مطابق چاند کی پیدائش کل رات11بجکر 21منٹ پر ہوچکی ہے۔ آج چاند کی عمر 19سے 20گھنٹے ہوجائےگی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق غروب آفتاب کے بعد شوال کا چاند نظر آنے کا دورانیہ 50منٹ سے زائد ہوگا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات میں مزید کمی کا عندیہ دیدیا