اسرائیل غزہ کے بعد ترکی اور ایران کو بھی آنکھیں دکھانے لگا

ویب ڈیسک: غزہ کا پورا انفراسٹرکچر تباہ کرنے کے بعد اسرائیل اب ترکی اور ایران کو آنکھیں دکھانے لگا ہے۔
ذرائع کے مطابق ترکی کی جانب سے اسرائیل کو برآمدات پر پابندی کے بعد اسرائیل کی جانب سے جوابی کارروائی کی دھمکی دی گئی ہے۔
اسرائیلی وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز کا کہنا ہے کہ ترکی نے اسرائیل کو برآمدات محدود کر کے تجارتی معاہدوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ اس حوالے سے ترکی کو جواب دیا جائیگا۔
وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز کا مزید کہنا تھا کہ ترک صدر حماس کی حمایت کرنے کے لیے ترکی کے عوام کے معاشی مفادات کو قربان کر رہے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیر خارجہ نے ایران کے ممکنہ جوابی حملے پر خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے براہ راست نشانہ بنایا تو اس کا فوری جواب دیا جائیگا۔
یاد رہے کہ غزہ میں‌تباہی پھیلانے کے بعد اسرائیل اب ترکی اور ایران کو بھی آنکھیں دکھاتے ہوئے جوابی کارروائیوں کی دھمکیاں دینے لگا ہے.

مزید پڑھیں:  اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے1ارب10کروڑ ڈالرز موصول