بیٹوں کی شہادت کے باوجود پیچھے نہیں ہٹیں گے، اسماعیل ہنیہ

ویب ڈیسک: غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کسی بھِی موقع پر کمی نہیں آ رہی بلکہ ہر آنے والے لمحہ کسی نئے حملے کی نوید ثابت ہو رہا ہے۔
بیٹوں کی شیادت پر ردعمل دیتے ہوئے حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ شہادتوں سے ہمیں آزادی کی امید ملتی ہے۔ کسی قیمت پر اپنے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
انہوں نے کہا کہ میرے خاندان کے 60 افراد اور بچے شہید کیے جا چکے ہیں۔ فلسطین کا ہر بچہ میرے خاندان کے فرد سے الگ نہیں یہ بھی میرے گھر ہی کے افراد کی طرح ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اسماعیل ہنیہ نے تصدیق کی کہ اسرائیلی حملے میں ان کے بیٹے ہازم، عامر اور محمد شہید ہوگئے جبکہ ان کے پوتے بھی شہید ہوئے۔
یاد رہے کہ اسماعیل ہنیہ کو اُس وقت بیٹوں اور پوتوں کی شہادت کی اطلاع دی گئی جب وہ زخمیوں کی عیادت کیلئے ہسپتال میں تھے۔
انہوں نے بیٹوں کی شہادت کی خبر کو صبر کے ساتھ سنا اور کہا کہ میرے بیٹے غزہ میں ہمارے لوگوں کے ساتھ رہے اور علاقہ نہیں چھوڑا۔
اسماعیل ہانیہ کا کہنا تھا کہ میرے بیٹے حازم، عامر اور محمد شمالی غزہ میں واقع پناہ گزین کیمپ میں اپنے عزیز و اقارب سے عید مل رہے تھے کہ اس دوران انہیں نشانہ بنایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ میرے خاندان پر حملہ اسرائیل کی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے، اہلخانہ کو نشانہ بنائے جانے کے باوجود پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

مزید پڑھیں:  سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 اعشاریہ 55 کروڑ ڈالر کا اضافہ