نقل و حرکت محدود

امریکا نے اسرائیل میں اپنے شہریوں کی نقل و حرکت محدود کردی

ویب ڈیسک: ایران کے جوابی حملے کے خطرے کے تحت امریکا نے اسرائیل میں موجود اپنے شہریوں کی نقل و حرکت محدود کردی ہے۔
امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر اگلے ایک سے دو روز میں جوابی حملہ ہوسکتا ہے۔
امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ ایرانی حملے کے خدشے کے باعث امریکا نے اسرائیل میں موجود اپنے شہریوں کی نقل و حرکت مقبوضہ بیت المقدس(یروشلم)، تل ابیب اور بیئر السبع تک محدود کر دی ہے۔
روس نے بھی اپنے شہریوں کو مشرقِ وسطی اور بالخصوص اسرائیل، لبنان اور فلسطینی علاقوں کا سفر نہ کرنے کی ہدایت دی ہے ۔
برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے اپنے ایرانی ہم منصب پر کشیدگی نہ بڑھانے پر زور دیا ہے۔
خیال رہے کہ ایران گزشتہ ہفتے دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی حملے پر جوابی کارروائی کی دھمکی دے چکا ہے۔

مزید پڑھیں:  شاہد خاقان سمیت تمام ملزمان ایل این جی ریفرنس میں‌بری