امریکی صدر

امریکی صدر کاایران کو اسرائیل پر حملہ نہ کرنے کا انتباہ

ویب ڈیسک: امریکی صدر جوبائیڈن نے ایران کو اسرائیل پر حملہ نہ کرنے کا انتباہ جاری کردیا ہے ۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بائیڈن کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے دفاع کیلئے پرعزم ہیں،ممکنہ ایرانی حملے کے پیش نظر امریکا نے اسرائیل میں اپنے سفارتکاروں پر سفری پابندیاں عائدکردی ہیں۔
امریکی عہدیدار کے مطابق ایران اسرائیل میں فوجی اہداف کونشانہ بنا سکتاہے، ممکنہ ایرانی حملے میں 100سے زیادہ ڈرون استعمال ہوسکتے ہیں، جبکہ ایران درجنوں کروز میزائل یاشاید بیلسٹک میزائل بھی استعمال کرسکتا ہے۔
دوسری جانب فرانس کی وزارت برائے یورپ اور خارجہ امور نے اپنے شہریوں کو ایران، لبنان، اسرائیل اور فلسطینی علاقوں کا سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
برطانوی خارجہ اور دولت مشترکہ نے دفتر شمالی اسرائیل، غزہ کی پٹی، غزہ کے قریب کے علاقوں اور مقبوضہ مغربی کنارے کے لیے سفر کرنے والوں کو وارننگ جاری کی ہے۔

مزید پڑھیں:  ایف بی آرکی تاجر دوست سکیم ناکام ،رجسٹریشن نہ ہونےکےبرابر