سلامتی کونسل

سلامتی کونسل :فلسطینی رکنیت کی درخواست پر اتفاق نہ ہوسکا

ویب ڈیسک: سلامتی کونسل میں فلسطینی رکنیت کے حوالے سے درخواست پر اتفاق نہ ہو سکا ۔
فلسطین نے گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ کی رکنیت کی درخواست پر غور کا مطالبہ کیا تھا۔
دوسری جانب عید پر بھی غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری ہیں، جس میں3 افراد شہید ہوگئے۔
واضح رہے کہ غزہ میں اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 33 ہزار 500 سے زائد ہوچکی ہے جبکہ 76 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔

مزید پڑھیں:  عرفان قادر ایڈوکیٹ وزیراعظم کے مشیر برائے قانونی امور تعینات