وائٹ ہاؤس

تمام ایرانی ڈرونز مار گرائے گئے ہیں ،وائٹ ہاؤس

ویب ڈیسک: ایران کی جانب سے اسرائیل پر حملوں کے حوالے سے وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ہمارے میزائل ڈیفنس ڈسٹرائرز سسٹم کی بدولت تمام ایرانی ڈرونز مار گرائے گئے۔
امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے دفاع کے لیے امریکی فوج نے پچھلے ہفتے ہی ہوائی جہاز اور بیلسٹک میزائل ڈیفنس ڈسٹرائرز کو خطے میں منتقل کیا۔
وائٹ ہاؤس نے کہا کہ ان تعیناتیوں کی بدولت ہم نے اسرائیل کو آنے والے تقریباً تمام ڈرونز اور میزائلوں کو گرانے میں مدد کی ۔
وائٹ ہاؤس اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہم اسرائیل کے ساتھ قریبی رابطے میں رہیں گے۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو سے فون پر رابطہ کیا اور اسرائیل کی سلامتی کے لیے امریکی عزم کا اعادہ کیا۔

مزید پڑھیں:  انتخابات میں دھاندلی پر تحریک انصاف نے وائٹ پیپر جاری کر دیا