ٹرمپ

اسرائیل ایران تنازعہ ہمیں عالمی جنگ کی طرف دھکیل سکتا ہے، ٹرمپ

ویب ڈیسک: سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان تنازعہ ہمیں عالمی جنگ کی طرف لے جاسکتا ہے ۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ روس اور یوکرین کی جنگ پہلے ہی نہیں ہونی چاہیے تھی،اگر میں صدر ہوتا تو کبھی یہ جنگ نہیں ہوتی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر جو بائیڈن کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس ایک صدر ہے جو دو جملے ساتھ نہیں بول سکتا، جو سٹیج کی سیڑھیاں نہیں ڈھونڈ سکتا اور جونہیں جانتا کے وہ کیا کر رہا ہے، ہم ایک عالمی جنگ میں ختم ہو سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سعودی وفد کی پاکستان آمد :اسٹاک ایکس چینج میں تیزی