خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشیں، 59 افراد جاں بحق، 72 زخمی

ویب ڈیسک: صوبہ خیبرپختونخوا میں ہونیوالی طوفانی بارشیں گزشتہ کئی روز جاری رہیں جن سے 59 افراد جاں بحق جبکہ 72 زخمی ہو گئے۔
اس حوالے سے پی ڈی ایم اے کی جانب سے رپورٹ جاری کی گئی ہے ۔
رپورت میں بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں کے باعث حادثات کے نتیجے میں اب تک 59 افراد جاں بحق جبکہ 72 زخمی ہو چکے ہیں۔ ان جاں بحق افراد میں 33 بچے بھی شامل تھے۔
ذرائع کے مطابق طوفانی بارشیں ایسی تھیں کہ ان سے مختلف اضلاع میں دیواریں اور چھتیں گر گئیں۔ ان واقعات میں مجموعی طور 2883 مکانات کو نقصان پہنچا جن میں 436 گھروں کو مکمل جبکہ 2447 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔

مزید پڑھیں:  ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی میں ڈیڈ لاک ختم، ملکر چلنے پر اتفاق