شہید فلسطینیوں کی تعداد

غزہ جنگ :شہید فلسطینیوں کی تعداد34ہزار سے بڑھ گئی

ویب ڈیسک: مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی کارروائی، مزید 10فلسطینی شہید ہوگئے،6ماہ سے زائد عرصے سے جاری حملوں کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد 34ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی کنارے کے شہر طولکرم میں اسرائیلی فوج کی چھاپا مارکارروائیاں دوسرے روز بھی جاری رہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہفتے کو طولکرم کے نورشمس کیمپ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 10 فلسطینی شہید ہوگئے۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ 40 گھنٹوں سے زائد آپریشن میں 10 فلسطینوں کو ہلاک جبکہ نور شمس کیمپ کے ارد گرد سے 8 فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔
آپریشن میں اسرائیلی فوج کے 8 فوجی اور ایک پولیس افسر زخمی ہوا۔
اس سے قبل جمعہ کو بھی نورشمس کیمپ میں اسرائیلی فورسز اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپوں میں طولکرم بریگیڈ کے کمانڈر ابو شجاع الجابر اور ان کا ساتھی امیر ابوخدیجہ شہید ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں:  سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 اعشاریہ 55 کروڑ ڈالر کا اضافہ