ترک صدر اردوان

ترک صدر اردوان اور اسماعیل ہنیہ کے درمیان ملاقات

ویب ڈیسک: ترک صدر اور حماس کے سربراہ کے درمیان استنبول میں ملاقات ، دوران رہنماؤں نے غزہ کی صورتحال سے متعلق متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ڈھائی گھنٹے سے زائد بات چیت کے دوران ترک صدر اردوان اور ہنیہ نے فلسطینی سرزمین پر اسرائیلی حملوں، غزہ کو امداد کی مناسب اور بلاتعطل فراہمی کے اقدامات اور خطے میں منصفانہ اور دیرپا امن کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا۔

مزید پڑھیں:  جمرود،علاقہ شاہ کس میں بدبخت بیٹے کے ہاتھوں ماں قتل، مقدمہ درج

ترک صدر نے ہنیہ کو بتایا کہ ترکی غزہ میں "فوری جنگ بندی اور "قتل عام کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششوں کے لیے پرعزم ہے، یہ بھی کہا کہ یہ "اہم ہے کہ فلسطینی "اس عمل میں اتحاد کے ساتھ کام کریں اسرائیل کو سخت ترین جواب اور فتح کا راستہ اتحاد اور سالمیت میں مضمر ہے۔
ملاقات میں جنگ بندی تک پہنچنے کی کوششیں اور غزہ میں انسانی امداد کی ترسیل میں اضافہ شامل تھا۔

مزید پڑھیں:  باڑہ، سٹیل فیکٹری میں آتشزدگی، 6 مزدور جھلس کر زخمی