591cda72 3c06 43b5 a6eb 9cf23c7cdb3b

مردان ضعلی انتظامیہ کا بگٹ گنج کے دکانوں کو ڈی سیل کرنے کا فیصلہ

مردان: ضعلی انتظامیہ کا بگٹ گنج کے سینکڑوں دکانوں کو ڈی سیل کرنے کا فیصلہ۔ ایس او پیز پر عمل درامد نہ کرنے پر بکٹ گنج بازار کو گزشتہ روز سیل کردیا گیا تھا۔
ڈی سی عابد وزیر خان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ تاجروں نے ایس او پیز پرعمل درامد کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ تاجروں کے ساتھ ملکر کورونا کو شکست دینے کے خواہش رکھتے ہے۔ شہری بھی ایس او پیز پر عمل درامد کو یقینی بنائے۔ ایس او پیز پر عمل درامد نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروئیاں ہوگی۔ منگاہ اور مردان خاص کے علاقے کورونا سے ذیادہ متاثر ہوئے۔ ایس او پیز پر عمل درامد نہ کرنا ضلع میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ ہے۔ کورونا کے مریضوں کو بہتر طبی امداد فراہم کررہے ہے۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی