دیر بالا، پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے قیمتی مجسمہ برآمد کر لیا

ویب ڈیسک: ضلع دیر بالا کے علاقے براول میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپیے مالیت کا قیمتی مجسمہ برآمد کرلیا ۔
اس حوالے سے پولیس آفیسر عمران خان نے بتایا ہے کہ دیر بالا کے شہری کو دوران کھدائی یہ قیمتی مجسمہ ملا تھا۔ اس دوران شہری نے مجسمہ فروخت کرنے کے لئے شہر کا رخ کرنے والا تھا۔
ایس ایچ او عمران خان کے مطابق خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے قیمتی مجسمہ برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر کے سمیع اللہ نامی ملزم کے خلاف اثار قدیمہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مزید پڑھیں:  سروسز چیفس کا یوم دفاع کے موقع پر شہداء کو خراج عقیدت