پشاور، ڈسٹرکٹ ہیلتھ انفارمیشن سسٹم کی مزید 4 اضلاع تک توسیع

ویب ڈیسک: محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی جانب سے مزید 4 اضلاع ایبٹ آباد، دیر لوئر، مردان اور لکی مروت میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ انفارمیشن سسٹم ٹو کا افتتاح کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ وزیر صحت نے ڈی ایچ آئی ایس ٹو کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر وزیر صحت نے کہا کہ جون تک اس سسٹم کو صوبے کے 14 اضلاع تک توسیع دی جائیگی۔
وزیر صحت سید قاسم علی شاہ نے کہا کہ اس سسٹم کی فعالی سے ان اضلاع میں صحت سہولیات، عملے کی دستیابی و دیگر انتظامی امور کا فوری جائزہ ممکن ہوسکے گا۔
افتتاحی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹائزیشن ہماری پہلی ترجیح ہے جس سے فیصلہ سازی میں آسانی ہوگی۔

مزید پڑھیں:  چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کی تعیناتی کالعدم قرار