سلمیٰ آغا کی بیٹی زارا بھی ماں کے نقش قدم پر چل پڑیں

ویب ڈیسک: سلمیٰ آغا کا شمار پاکستان کی نامور اداکاراوں میں ہوتا ہے۔ وہ ایک اداکارہ ہی نہیں بلکہ بہترین گلوکارہ بھی ہیں جن کی آواز کا جادو سرحد پار بھی اثر رکھتا ہے۔
سلمیٰ آغا نے پاکستان کے ساتھ ساتھ ہندوستان میں بھی فن اداکاری کے جوہر دکھائے اور کئی کامیاب فلموں کا حصہ رہیں۔
سلمیٰ کی بیٹی زارا خان بھی انہی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے گلوکاری سمیت اداکاری کے میدان میں خاص مقام کے حصول کیلئے کوشاں ہیں۔
ذرائع کے مطابق حال ہی میں سلمیٰ آغا کو اپنی بیٹی زارا خان کے ساتھ ایک ایوارڈ تقریب میں دیکھا گیا۔
اس ایوارڈ شو میں ان کے لباس پر کافی تنقید کی جا رہی ہے۔ بیٹی کے مقابلے میں سلمیٰ آغا کا لباس یورپی انداز کا تھا جس پر شائقین نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی میں پرامن اجتماع اورالیکشن ایکٹ ترمیمی بلز منظور