سی ٹی ڈی اہلکار جاں بحق

لکی مروت : دہشت گردوں کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار جاں بحق

ویب ڈیسک: لکی مروت میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار جاں بحق ہو گیا ۔
واقعہ لکی مروت کے علاقہ گنڈی جان خیل کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے سی ٹی ڈی پولیس کے اہلکار وحید خان کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کردیا گیا ۔
واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  9سال قبل لاپتہ کوہ پیماوں کی باقیات برآمد