مشتاق احمد کا ای سی بی

مشتاق احمد کا ای سی بی سے دوبارہ معاہدہ طے

سابق کرکٹر مشتاق احمد کا ای سی بی سے ایک بار پھر معاہدہ بطور کنسلٹنٹ ہوا ہے۔ اب کی بار وہ برطانوی انڈر19 ٹیم کیساتھ کوچنگ پینل میں کنسلٹنٹ موجود ہونگے۔
ویب ڈیسک: مشتاق احمد کا ای سی بی سے ایک بار پھر معاہدہ طے پا گیا ہے، نئَ معاہدے کے تحت سابق قومی کرکٹر انگلینڈ انڈر19 کرکٹ ٹیم کے ساتھ بطور کنسلٹنٹ کوچنگ پینل کا حصہ بنے ہیں۔
مشتاق احمد نے ای سی بی سے معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے بنگلہ دیش اور دوسرے بورڈز کے ساتھ بھی بطور کنسلٹنٹ اپنا تجربہ شیئر کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اب یہ ای سی بی کے ساتھ مختصر دورانیے کا معاہدہ ہے جس میں نوجوان کرکٹرز کی رہنمائی کی جائیگی۔
یاد رہے کہ مشتاق احمد اس سے پہلے بھی انگلینڈ بورڈ کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی کے لیے کام کرنے کی ہمیشہ خوشی ہوتی ہے، اپنے ملک کے لیے ہر وقت حاضر ہوں۔
سابق قومی کرکٹر نے بتایا کہ پی سی بی کی طرف سے فی الحال کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، چیئرمین کی سابق کرکٹرز سے آج جو ملاقات ہو رہی ہے اس میں مجھے مدعو نہیں کیا گیا۔
سابق مایہ ناز سپنر مشتاق احمد نے کہا کہ عزت اور توقیر مقدم ہے، اگر اس کی پاسداری کی جائے تو کرکٹ کو ٹھیک کرنے کے لیے ضرور اپنی رائے بورڈ حکام سے شیئر کروں گا۔
مشتاق احمد اس سے قبل بھی انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ کر چکے ہیں.

مزید پڑھیں:  ظالم وجابر صیہونیوں نے یہودی آبادکاری کیخلاف ایک اور آواز دبا دی