قومی ٹیم کےکوچزکوفری ہینڈ

قومی ٹیم کےکوچزکوفری ہینڈ دیکر مکمل سپورٹ کرینگے، پی سی بی

قومی ٹیم کےکوچزکوفری ہینڈ دینے سمیت چیئرمین پی سی بی کا انہیں مکمل سپورٹ دینے کا فیصلہ، غلطیاں سدھارنے کا ٹف پروگرام حوالے۔
ویب ڈیسک: قومی ٹیم کےکوچزکوفری ہینڈ دیکر انہیں مکمل سپورٹ کرینگے، ان خیالات کا اظہار چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کوچز سے ملاقات کے دوران کیا۔
چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قومی ٹیم کے کوچز گیری کرسٹن، جیسن گلیپسی اور اظہر محمود کو ٹیم کے معاملات میں فری ہینڈ دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ گیم میں موجود خامیاں دور کی جائیں گی۔
چیئرمین پی سی بی سے وائٹ بال کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن، ریڈ بال کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی اور اسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے ملاقات کی۔ اس دوران کوچز نے ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے کے پلان سے آگاہ کیا۔
قومی ٹیم کےکوچزکوفری ہینڈ دیتے ہوئے چئیرمین پی سی بی نے نہ صرف انہیں فری ہینڈ دے دیا بلکہ کھلاڑیوں کی کوچنگ کے حوالے سے پوری سپورٹ دینے کا بھی وعدہ کیا۔
ملاقات میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کوچنگ کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ قومی ٹیم کی بیٹنگ، بولنگ بالخصوص فیلڈنگ بہتر بنانے کے لیے جامع پلان وضح کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ملاقات میں قومی ٹیم کی حالیہ ٹی20 ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی اور شکست کی وجوہات پر بھِی غور کیا گیا اور غلطیوں کی نشاندہی کی گئی۔
ذرائع کے مطابق اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ کسی بھی کھلاڑی کی قومی ٹیم میں شمولیت فٹنس سے مشروط ہوگی۔
محسن نقوی نے کہا کہ پاکستانی ٹیم میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، صرف اچھے کمبینیشن کا فقدان ہے۔
چیرمین پی سی بی نے قومی ٹیم کےکوچزکوفری ہینڈ دیتے ہوئے ان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم کی بہتری کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی کا کوچز کے ساتھ ایک اور سیشن بھی جلد ہونے جا رہا ہے جس میں ٹیم کے تمام معاملات زیر غور آئیں گے۔
چیئرمین پی سی بی نے سابق اور موجودہ کرکٹرز سے بھی طویل ملاقات کی، سابق کرکٹرز نے ڈومیسٹک کرکٹ کو مضبوط بنیادوں پر کھڑا کرنے کے لیے تجاویز پیش کیں۔

مزید پڑھیں:  عمران خان اور جنرل فیض کیخلاف کیسز میں ثبوت اکٹھے کرنے کا دعویٰ