وہاب ریاض اور عبدالرزاق

وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو قومی کرکٹ سلیکشن کمیشن سے ہٹا دیاگیا

ویب ڈیسک: ٹی 20ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی سے ہٹا دیا گیا ۔
پی سی بی نے وہاب ریاض اور عبدالرزاق کے سلیکشن کمیٹیوں سے الگ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کی مین اور ویمن سلیکشن کمیٹی میں خدمات درکار نہیں پی سی بیں۔
وہاب ریاض اور عبدالرزاق سلیکشن کمیٹی کا حصہ نہیں رہے، ان کی سبکدوشی کے بعد محمد یوسف اور اسد شفیق سلیکشن کمیٹی کے رکن ہیں جب کہبلال افضل بھی سلیکشن کمیٹی کے اراکین میں شامل ہیں۔
پی سی بی اعلامیے کے مطابق سلیکشن کمیٹی کے حوالے سے مزید اپ ڈیٹس بعد میں فراہم کی جائیں گی۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کا کچھ عرصے سے وہاب ریاض اور عبدالرزاق پر اعتماد برقرار نہیں رہا تھا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اسکواڈ کے انتخاب میں ان کا عمل دخل زیادہ تھا اور ان سلیکٹرز نے انہی کھلاڑیوں کی زیادہ حمایت کی جنہوں نے پرفارم نہیں کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق کچھ عرصے سے ان سلیکٹرز سے رائے بھی نہیں لی جا رہی تھی تاہم پی سی بی کا محمد یوسف اور اسد شفیق پر اعتماد برقرار ہے۔
واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں 4 سابق کرکٹرز وہاب ریاض، عبدالرزاق، اسد شفیق اور محمد یوسف شامل تھے جبکہ وہاب ریاض ٹیم کے سینیئر منیجر بھی تھے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچز گیری کرسٹن، جیسن گلیسپی اور اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے اہم ملاقات کی تھی۔

مزید پڑھیں:  ترامیم بحال، صوبائی نیب عدالتوں میں صرف 10کیسز رہ جائینگے