انگلینڈ یورو کپ کے فائنل میں

نیدرلینڈ کو ہرا کر انگلینڈ یورو کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

ویب ڈیسک: یوروکپ 2024ء فیصلہ مرحلے میں داخل، نیدرلینڈ کو شکست دے کر برطانوی ٹیم نے یورو کپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا جہاں اس کا مقابلہ سپین سے برلن میں ہوگا۔
یورو کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سپین نے فرانس کو ہرا کر فائنل کا ٹکٹ کٹایا تھا، اب دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے نیدرلینڈز کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
جرمنی کے شہر ڈورٹمنڈ میں کھیلے گئے یورو کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں نیدرلینڈز اور انگلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل آئیں، اس دوران دونوں ٹیموں کے مابین زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملا۔
اس دوران نیدرلینڈز نے اٹیکنگ گیم کے باعث میچ کے ساتویں منٹ میں گول کرکے برتری حاصل کر لی، اپنی ٹیم کی جانے سے پہلا گول نیدرلینڈزکے زاوی سمنز نے سکور کیا۔
اس دوران انگلش کھلاڑیوں نے بھی جم کر شارٹ لگائے اور نیدرلینڈز کی برتری کو زیادہ تک قائم رہنے نہیں دیا، انگلش ٹیم کے کھلاڑی ہیری کین نے میچ کے 18 ویں ہی منٹ میں پینلٹی پر شاندار گول کرکے سکور 1-1 سے برابر کر دیا۔
یورو کپ کے دوسرے سیمی فائنل کا پہلا ہاف ختم ہوا تو دونوں ٹیموں کی جانب سے 1-1 گول پر مقابلہ برابر رہا لیکن اس کے بعد میچ کے 90 ویں منٹ میں انگلش کھلاڑی اولی ویٹکنز نے سنسنی خیز مقابلے کے دوران ماہرانہ انداز میں گول کر کے اپنی ٹیم کا سکور ایک سے 2 کر دیا یوں برطانوی ٹیم کو کھیل کے آخری لمحات میں 1-2 کی برتری حاصل ہو گئی جو مقررہ وقت ختم ہونے تک برقرار رہی۔
یوں نیدرلینڈز کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر انگلش تیم نے فاءنل کا ٹکٹ حاسل کر لیا ۔ یورو کپ کا فائنل اتوار کو انگلینڈ اور سپین کے درمیان برلن میں کھیلا جائے گا، جس کیلئے شائقین میں کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:  یوکرین کیلئے امریکی 250ملین ڈالر کی نئی فوجی امداد کا اعلان