ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز سیمی فائنل راونڈ میں داخل

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز آخری مرحلہ میں داخل ہو گیا، سیمی فائنل راونڈ میں پاکستان کا مقابلہ ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کا بھارت سے ہوگا۔
ویب ڈیسک: ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے سیمی فائنلز آج کھیلے جائیں گے، پاکستان کا مقابلہ ویسٹ انڈیز سے جبکہ آسٹریلیا اور بھارت مدمقابل ہونگے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین آج ہونیوالا سیمی فائنل میچ نارتھمپٹن شائر کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا۔ اس کیلئے پاکستان چیمپئنز نے کاونٹی گراونڈ برمنگھم میں بھرپور ٹریننگ سیشن کیا۔ اس دوران کھلاڑیوں نے دو گھنٹے تک کھیل کے تینوں شعبوں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔
اس حوالے سے کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ ٹیم کے سب کھلاڑی پرعزم ہیں کہ سیمی فائنل جیت کر فائنل میں جگہ بنائیں۔ سابق پلیئرز کا کہنا ہے کہ اگر انڈیا اور پاکستان کا فائنل ہوا تو شائقین کو زبردست انٹرٹینمنٹ ملے گی۔
فاسٹ بولر سہیل تنویر کے مطابق تمام ٹیموں نے مومینٹم پکڑ لیا ہے، سیمی فائنل میں زبردست مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ دو میچز میں آرام کرنے کے بعد اب سیمی فائنل کے لیے مکمل فٹ ہوں۔ تمام کھلاڑی بھی میچ کیلئے بے تاب ہیں۔
عبدالرزاق نے امید ظاہر کی کہ انگلینڈ کے بعد اس لیگ کے میچز آسٹریلیا، ساؤتھ افریقا، نیوز ی لینڈ اور ایشیا میں بھی ہوں گے۔ اس سے کھلاڑیوں کا اعتماد بحال ہو گا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان گروپ مرحلے کی بہترین ٹیموں میں سے ایک شمار کی جاری ہے کیونکہ یونس خان کی قیادت میں‌پاکستان چیمپئنز نے اپنے آخری گروپ میچ میں جنوبی افریقہ سے ہارنے سے پہلے آسٹریلیا، بھارت، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف قابل ستائش کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی پانے نام کی ۔
اس حساب سے پاکستان چمپئنز نے میگا ایونٹ کے 5 میں‌سے 4 میچز جیت رکھے ہیں.

مزید پڑھیں:  قومی کرکٹر محمد حارث شادی کی بندھن میں بندھ گئے