مخصوص نشستوں پر تاریخی فتح

مخصوص نشستوں پر تاریخی فتح کا کریڈٹ وزیراعلیٰ کو جاتا ہے، بیرسٹر سیف

مخصوص نشستوں پر تاریخی فتح کا تمام تر کریڈٹ وزیراعلیٰ کو جاتا ہے، انہوں نے ہی خیبرپختونخوا میں مخصوص نشستوں پر حلف نہیں لینے دیا، بیرسٹر ڈاکٹر سیف
ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں پر تاریخی فتح کا مکمل کریڈٹ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور ہی نے الیکشن کمیشن کے غیر آئینی اقدامات کا راستہ سب سے پہلے روکا تھا، اس کے ساتھ ہی صوبائی اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر کسی کو حلف لینے بھی نہیں دیا۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ تمام تر پریشر اور دباو کے باوجود وزیراعلیٰ نے الیکشن کمیشن کے غیر آئینی اقدام کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے نے بھی ان کے موقف پر مہر تصدیق ثبت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کا فیصلے غیر آئینی قرار دے دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کیس کے فیصلے میں جتنے عوامل کار فرما تھے ان میں وزیراعلی علی امین گنڈاپور کا کردار کلیدی رہا۔ الیکشن کمیشن کی تمام غیر آئینی اقدامات کے خلاف علی امین گنڈاپور ڈٹ کر کھڑے رہے اور الیکشن کمیشن کے تمام تر غیر آئینی اقدامات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔
مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے کہا کہ جعلی حکومت کے خاتمے اور عمران خان کی رہائی کے حوالے سے تحریک بھی علی امین گنڈاپور خیبرپختونخوا سے بھرپور طریقے سے لیڈ کریں گے۔
یاد رہے کہ مخصوص نشستوں کے حوالے سے کیس کا سپریم کورٹ میں فیصلہ کر دیا گیا ہے جس میں سپریم کورٹ کی جانب سے حکم دیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دی جائیں.

مزید پڑھیں:  عدلیہ پر حملہ کسی صورت برداشت نہیں‌کیا جائے گا، اسد قیصر