الکاریز اور جوکووچ ومبلڈن اوپن

الکاریز اور جوکووچ ومبلڈن اوپن کے فائنل میں پہنچ گئے

ویب ڈیسک: الکاریز اور جوکووچ ومبلڈن اوپن کے فائنل میں پہنچ گئے، یاد رہے کہ کارلوس الکاریز ایونٹ کے دفاعی چمپئن ہیں جبکہ سرب سٹار نووک جوکووچ عالمی رینکڈ پلیئر ہیں۔
ومبلڈن اوپن کے پہلے سیمی فائنل میں سپین کے الکاریز نے میدواڈیو کو جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں سرب سٹار نووک جوکووچ نے اٹلی کے لارینزو موریٹی کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر کامیابی اپنے نام کی۔
لندن میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ میں دفاعی چمپئن کارلوس الکاریز اور روسی کھلاڑی ڈینئل میدواڈیو کے درمیان پہلا سیٹ ٹائی بریکر پر میدواڈیو کے نام رہا۔
اس کے بعد الکاریز نے حریف کو کھلاڑی کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے اگلے تینوں سیٹس اپنے نام کر کے فائنل میں جگہ بنالی۔ الکاریز کی جیت کا سکور 6-7، 3-6 ، 6-4 اور 6-4 رہا۔
دوسرے سیمی فائنل میں سربیا کے نووک جوکووچ نے اٹلی کے لارینزو موزیٹی کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دیکر ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
جوکووچ کی جیت کا سکور 6-4 ،7-6اور 6-4 رہا۔ ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا۔الکاریز اور جوکووچ ومبلڈن اوپن کے فائنل میں مدمقابل ہونگے.
ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے جاری ایونٹ کے فائنل کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ ایونٹ میں‌کامیابی کیلئے دونوں جانب سے کامیابی کے متضاد دعوے کئے جا رہے ہیں. اس دوران شائقین کی دلچسپی بھی دیدنی ہے اور وہ بھی خاصے پرجوش دکھائی دے رہے ہیں.
یاد رہے کہ سنسناٹی اوپن کے فائنل میں سربیا کے نووک جوکووچ نے سپین کے کارلوس الکاریز کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا، الکاریز نے ومبلڈن 2023 کے فائنل میں جوکووچ کو ہرایا تھا۔
اس لئے اب کی بار ومبلڈن اوپن کا فائنل سنسنی خیز ہونے کی توقع کی جا رہی ہے کیونکہ دونوں پلیئرز ایک دوسرے کو ہراتے آ رہے ہیں.

مزید پڑھیں:  دیر میں معمولی تکرار پر فائرنگ، چچا بھتیجا جاں بحق، 2 افراد زخمی