چمپئن شپ آف لیجنڈز کا فائنل

ورلڈ چمپئن شپ آف لیجنڈز کا فائنل روایتی حریفوں کے مابین کھیلا جائیگا

آسٹریلیا چمپئنز کو شکست سے کر بھارت ورلڈ چمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں‌پہنچ گیا جہاں اس کا مقابلہ آج روایتی حریف پاکستدان چیمپئنز سے جائیگا، پاکستان اور بھارت چمپئنز مقابلے کیلئے تیار۔
ویب ڈیسک: ورلڈ چمپئن شپ آف لیجنڈز کا فائنل روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت چمپئنز کے مابین کھیلا جائیگا۔
ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں انڈین چیمپئنز نے مدمقابل آسٹریلیا چیمپئنز کو 86 رنز شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ نارتھیمپٹن میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں انڈیا چیمپئنز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 254 رنز بنائے جس میں اُتھپپا، یوراج،عرفان اور یوسف کی نصف سنچریاں شامل ہیں۔ بولنگ کراتے ہوئے آسٹریلیا چیمپئنز کی جانب سے پیٹر سڈل نے چار وکٹیں حاصل کیں۔
ذرائع کے مطابق 255 رنز ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا چمپئنز مشکلات کا شکار رہی۔ پاور پلے میں ہی اس کی تین وکٹیں گر گئیں جس سے ٹیم ڈگمگا گئی اور آسٹریلیا چیمپئنز مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنا سکی۔
آسٹریلیا چمپئنز کے 168 رنز پر پویلین لوٹ جانے پر انڈیا چیمپئنز نے میچ 86 رنز سے جیت لیا اور ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنالی۔
آج میگا ایونٹ کا فیصلہ کن میچ روایتی حریفوں کے مابین کھیلا جائیگا جس کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان چیمپئنز نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔ چمپئن شپ کے میچز دیکھنے کیلئے شائقین کی ایک بری تعداد موجود رہتی ہے، اس دوران تمام سینئر کھلاڑی انتہائی فٹ دکھائی دیئے.
اس ایونٹ میں پی سی بی کو چاہئے کہ پاکستانی سینئر کھلاڑیوں کی کارکردگی جانچتے ہوئے قومی ٹیم کیلئے کسی بیہترین کوچ کا انہی میں‌سے انتخاب کرے کیونکہ اگر ایک کھلاڑی ریٹائرمنٹ کے بعد اس حد تک فٹ ہے کہ وہ اب بھی بہترین کرکٹ کھیل سکتا ہے تو اسے ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داری سونپنی چاہئے.

مزید پڑھیں:  گڈ گورننس کمیٹی کو پی ٹی آئی عہدیداروں کیخلاف گمنام درخواستیں موصول