تندور بند کرنے کا عندیہ

نانبائیوں نے بھی تندور بند کرنے کا عندیہ دے دیا

ویب ڈیسک: فلور ملز کی ہڑتال کے بعد آج نانبائیوں نے بھی تندور بند کرنے کا عندیہ دیدیا۔ فلور ملز مالکان کی جانب سے جاری ہڑتال کو آج تیسرا دن ہو گیا ہے۔ اس حوالے سے پہلے ہی خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ آٹے کی قلت ہو سکتی ہے۔
اب ان کی دیکھا دیکھی نانبائیوں نے میدان میں‌آنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق فلور ملز کی ہڑتال سے آٹے کے بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے بھی تندور بند کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔
فلور ملز کی ہڑتال کے باعث تندور مالکان پریشانی کا شکار ہو گئے ہیں۔ ایک طرف گیس اور بجلی مہنگی ہو گئی ہے جبکہ دوسری طرف مارکیٹ مین آٹا کم ہوتا جا رہا ہے.
دوسری جانب متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے آج ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اس دوران ہڑتال سے پیدا صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ اس دوران مستقبل کا لائحہ عمل بھی طے کیا جائیگا.
متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ فلورملزکی ہڑتال سےبحران کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے، صورتحال برقرار رہی تو ہمیں‌مجبور ہو کر روٹی تندور بند کرنے پڑیں گے۔
فلوملز کی ہڑتال کے بعد خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ ملک بھر میں آٹے کا بحران پیدا ہو سکتا ہے اب نانبائیوں نے اس خدشے کو تقویت دیتے ہوئے واضح کر دیا کہ اگر یہی صورتحال رہی تو آٹا بحران سر اٹھا سکتا ہے۔ فلور ملز کی ہڑتال کے باعث حالات مزید سنگین ہوتے جا رہے ہیں.
ودہولڈنگ ٹیکس کے مسئلے پر ایف بی آر سے مذاکرات ناکام ہونے پر فلور ملز مالکان نے احتجاج کرتے ہوئے آٹا سپلائی و پسائی بند کر دی تھی.
اس کے بعد مختلف شعبہ ہائے زندگی کی جانب سے خیال کیا جا رہا تھا کہ آٹا بحران شدت اختیار کر سکتا ہے.

مزید پڑھیں:  یوم دفاع: صدر اور وزیر اعظم کا شہدائے وطن اور غازیوں کو سلام