کمزور طبقوں کو بچانے کا پروپیگنڈا

آئی ایم ایف کمزور طبقوں کو بچانے کا پروپیگنڈا کر رہا ہے، مزمل اسلم

ویب ڈیسک: مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے عالمی مالیاتی فنڈ کے پاکستان کے ساتھ معاہدے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کمزور طبقوں کو بچانے کا پروپیگنڈا کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ 7 ارب ڈالر کے توسیع پروگرام پر آئی ایم ایف کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ یہ نیا حقیقی مالیاتی پروگرام ریونیو موبلائزیش اور قومی معاہدہ پر مبنی ہے۔
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف نے قومی معاہدے کے زریعے معیشت کے چارٹر کو حاصل کرنے میں پاکستان کی بڑی مدد کی۔ آئی ایم ایف پروگرام پاکستانی اکاؤنٹس اور مالیاتی نظم و ضبط پائیدار بنانے میں بھی مدد دے سکتا ہے۔
انہوں نے آئی ایم ایف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی توجو اخراجات معقولیت کی بجائے آمدنی میں اضافہ پر ہے جبکہ آئی ایم ایف کی جانب سے ایک بار پھر اعلی پالیسی ریٹ پر اصرار کیا جا رہا ہے۔
مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ مارکیٹ کو پالیسی ریٹ کا فیصلہ کرنے کا اختیار کیوں نہیں دیا جا رہا۔ کیا آپ نے سٹیٹ بینک آف پاکستان کو اوپن مارکیٹ پالیسی چلانے کے خلاف نہیں کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پالیسی ریٹ میں ریلیف سے حکومت کو بقایاجات سرکلر ڈیٹ کلئیر کرنے میں مدد مل سکتی ہے، اس پروگرام سے بیرونی اکاؤنٹ کی پائیداری بھی حاصل کی جا سکتی ہے۔
مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اس پروگرام سے مہنگائی میں کمی و ترقی میں بہتری کا دعویٰ انتہائی مشکوک ہے، آئی ایم ایف کمزور طبقوں کو بچانے کا پروپیگنڈا کر رہا ہے۔
مزمل اسلم کے مطابق اس نئے پروگرام کی پیشگی کاروائیاں متوسط طبقے کو بھی مارنے پر مرکوز ہیں، ٹیکس کی بلند شرح کی وجہ سے سرمایہ کاری 50 سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال آئی ایم ایف مشن نے عمران خان کی حمایت حاصل کرنے زمان پارک کا دورہ کیا تھا۔ عمران خان نے مشن کو بتایا تھا کہ آپ کا پروگرام ترقی اور مہنگائی کم کرنے کے خلاف ہے۔

مزید پڑھیں:  کارساز حادثے کے فریقین میں معاملات طے ،حلف نامے تیار