چینی برآمد کا کوٹہ موخر

خیبرپختونخوا میں نئے کرشنگ سیزن تک چینی برآمد کا کوٹہ موخر

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں نئے کرشنگ سیزن تک چینی برآمد کا کوٹہ موخر کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کابینہ اجلاس میں نئے کرشنگ سیزن تک صوبائی چینی برآمد موخر کردیا۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی چینی برآمد کی اِجازت کے باوجود صوبائی کوٹہ مؤخر کرنا ایک دانشمندانہ فیصلہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اس دوران اگر چینی کی قیمت میں اضافہ ہوتا ہے تو خیبرپختونخوا حکومت شراکت دار نہیں ہوگی۔
مشیر خزانہ نے کہا کہ شہباز حکومت نے پہلے گندم درآمد کی اجازت دے کر کسانوں کا معاشی قتل کیا ، اب چینی معاملات اٹھائے جا رہے ہیں۔ گندم اور آٹا برآمد کی اجازت دے کر پہلے اس کے نرخ بڑھائے گئے اور پھر پابندی لگا دی۔
وفاق کے ان اقدامات سے صرف غریب طبقہ ہی متاثر ہو رہا ہے، جن کو سستے داموں آٹا چینی فراہمی کیلئے ہمیشہ صوباَئی حکومت کوشاں رہے گی۔
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ 1991 سے ن لیگ کی حکومتوں میں ایسے فیصلے ہوتے رہے ہیں جن سے کچھ تو دال میں کالا ضرور دکھائی دیتا ہے۔
یاد رہے کہ صوبائی حکومت نے نئے کرشنگ سیزن تک چینی برآمد کا کوٹہ موخر کر دیا.

مزید پڑھیں:  عدلیہ پر حملہ کسی صورت برداشت نہیں‌کیا جائے گا، اسد قیصر